86 : 1
وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ
قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی.
86 : 2
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ
تجھے معلوم بھی ہے کہ وه رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟
86 : 3
ٱلنَّجْمُ ٱلثَّاقِبُ
وه روشن ستاره ہے.[1]
86 : 4
إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ
کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو.[1]
86 : 5
فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَـٰنُ مِمَّ خُلِقَ
انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وه کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے.
86 : 6
خُلِقَ مِن مَّآءٍ دَافِقٍ
وه ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا ہے.[1]
86 : 7
يَخْرُجُ مِنۢ بَيْنِ ٱلصُّلْبِ وَٱلتَّرَآئِبِ
جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے.[1]
86 : 8
إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌ
بیشک وه اسے پھیر ﻻنے پر یقیناً قدرت رکھنے واﻻ ہے.[1]
86 : 9
يَوْمَ تُبْلَى ٱلسَّرَآئِرُ
جس دن پوشیده بھیدوں کی جانچ پڑتال ہوگی.[1]
86 : 10
فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ
تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگار.[1]
86 : 11
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجْعِ
بارش والے آسمان کی قسم![1]
86 : 12
وَٱلْأَرْضِ ذَاتِ ٱلصَّدْعِ
اور پھٹنے والی زمین کی قسم![1]
86 : 13
إِنَّهُۥ لَقَوْلٌ فَصْلٌ
بیشک یہ (قرآن) البتہ دو ٹوک فیصلہ کرنے واﻻ کلام ہے.[1]
86 : 14
وَمَا هُوَ بِٱلْهَزْلِ
یہ ہنسی کی (اور بے فائده) بات نہیں.[1]
86 : 15
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا
البتہ کافر داؤ گھات میں ہیں.[1]
86 : 16
وَأَكِيدُ كَيْدًا
اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں.[1]
86 : 17
فَمَهِّلِ ٱلْكَـٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا
تو کافروں کو مہلت دے[1] انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے.